ایکسپو سینٹر کراچی:متبادل توانائی کی 3 روزہ نمائش اختتام پذیر

 ایکسپو سینٹر کراچی:متبادل توانائی کی 3 روزہ نمائش اختتام پذیر

کراچی(این این آئی)ایکسپو سینٹر میں لگائی گئی متبادل توائی کی تین روزہ نمائش کے آخری روز والٹس انرجی سلوشن کی جانب سے ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس سادہ پر وقار تقریب میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری جوہر علی قندھاری اور رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق نے بطو ر مہمان خاص شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے والٹس انرجی سلوشن کی جانب سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی اشیاء کا معائنہ کیا ۔ شرکاء نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران کو قابو کرنے میں جو کمپنیاں اپنا کردار ادا کررہی ہیں وہ ایک قومی خدمت ہے ، بجلی کی قیمت بلند ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ سست روی کا شکار ہے اور دوسری جانب گھریلوں صارفین بھی پریشان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں