ٹیکس نیٹ بڑھانے میں حکومت کی معاونت کرینگے ، لاہور چیمبر

 ٹیکس نیٹ بڑھانے میں حکومت کی معاونت کرینگے ، لاہور چیمبر

لاہور (اے پی پی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر میاں ابوذر شاد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔۔

 آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،ملکی مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے ،آئی ایم ایف نے حکومتی پالیسیوں کو سراہا ہے ، ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،ٹیکس نیٹ بڑھانے میں لاہور چیمبر حکومت کی معاونت کرے گا،ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن لائق تحسین ہے ۔ لاہور میں نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ مثبت حکومتی معاشی اقدامات اور آئی ایم ایف سے کامیاب معاہدے سے تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ،جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ اور لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں ترقی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا تناسب 38 فیصد سے کم ہو کر9 فیصد پر آ گیا ہے جبکہ پالیسی ریٹ22 فیصد سے کم ہو گیا ہے ۔صدر ایل سی سی آئی میاں ابوزر شاد نے کہا کہ کسی بھی ملک کا معاشی نظام ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں