پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں امریکا پہلے نمبر پر، اسٹیٹ بینک

 پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں امریکا پہلے نمبر پر، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(اے پی پی)امریکا رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں پہلے نمبر پر جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تااگست 2024-25 کے دوران امریکا کو پاکستان سے کل برآمدات 949.855 ملین امریکی ڈالر کی گئیں ،گزشتہ برس جولائی تااگست 2023-24 کے دوران 934.666 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کی گئی ،اس طرح رواں برس امریکا کو کی گئی برآمدات میں 1.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کو برآمدات کی گئی ، پاکستان نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کو 295.563 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران 400.977 ملین امریکی ڈالر کی اشیا برآمد کیں، جس میں 35.66 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ تیسرا سب سے بڑا برآمدی ملک ہے ،جہاں پاکستان نے زیر جائزہ ماہ کے دوران 366.370 ملین امریکی ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ گزشتہ برس برطانیہ کو 351.186 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں