اسٹاک مارکیٹ میں 162پوائنٹس کی تیزی،20ارب منافع
کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے سے 81967پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 20ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 36فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستانی کے معاشی اشاریے میں بہتری ،انفلیشن 4سال کی کم ترین سطح پر آنے ،تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی خبروں پر مارکیٹ میں مثبت سرگرمیاں دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس63پوائنٹس کے اضافے سے 26075 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 52266 سے بڑھ کر 52322پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ 107 کھرب 32 ارب روپے ہوگیا۔ بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 36کروڑ9لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو17ارب روپے مالیت کے 35کروڑ90لاکھ 81ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔