کیپٹو پاور پلانٹس کی بندش ،کراچی چیمبرکا مایوسی کا اظہار

کیپٹو پاور پلانٹس کی بندش ،کراچی چیمبرکا مایوسی کا اظہار

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی چیمبرکے صدر جاوید بلوانی نے حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو 2025سے گیس کی فراہمی معطل کرنے کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے۔۔۔

 کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت لیا گیا یہ فیصلہ درمیانے اور بڑی صنعتوں کے لیے بندش کا باعث بنے گا ۔بدھ کو جاری ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو بند کرنا بلاشبہ غلط اقدام ہے لہٰذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور فوری طور پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں