تجارتی خسارے میں4فیصد اضافہ،5.43ارب ڈالرریکارڈ

 تجارتی خسارے میں4فیصد اضافہ،5.43ارب ڈالرریکارڈ

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر )کے دور ان ملکی تجارتی خسارہ 4.24 فیصد اضافے کے ساتھ 5ارب 43کروڑ ڈالر سے زائد رہا جبکہ برآمدات 97 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7 ارب 87 کروڑ 50 ڈالر سے زائد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات میں 14.11 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی برآمدات 7 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ۔دوسری جانب درآمدات میں بھی 9.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اسکا مجموعی حجم 13 ارب 31کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ تجارتی خسارے میں 4.24 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعدتجارتی خسارہ 5 ارب 43 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔ ستمبر 2023 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات 13.52 فیصد تک بڑھ گئیں اور ان کا حجم 2ارب 80کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچا ۔دوسری جانب گزشتہ ماہ درآمدات کا حجم 4ارب 58کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا اور اس کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جو1 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا۔اگست کے مقابلے ستمبرمیں برآمدات  1.56 فیصدبڑھ گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں