مرکنٹائل ایکسچینج میں 34ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 34ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں 34ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 30194 رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 13.786 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 6.770ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 4.141ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.505 ارب روپے اورڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت3.084ارب روپے  ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں