مصنوعی ذہانت سے چلنے والے طیارے کا منصوبہ پیش

 مصنوعی ذہانت سے چلنے والے طیارے کا منصوبہ پیش

مونٹریال(نیٹ نیوز)ایرو اسپیس جائنٹ ایمبریئر نے ایک مکمل خودکار پرائیوٹ جیٹ کا تصور پیش کیا ہے جو مستقبل کی ہوابازی میں اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مستقبل کے جدید بزنس جیٹ متعارف کرانے کے لیے طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے اڑائے جائیں گے ۔فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں منعقد ہونے والی نیشنل بزنس ایوی ایشن ایسوسی ایشن کی تقریب میں جیٹ کمپنی کی جانب سے مستقبل کے درمیانے سائز کے کیبن جیٹ طیارے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ایمبریئر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ اس منصوبے میں تین زونز کا حامل ایک کیبن شامل ہے۔ طیارے کو پائیدار ایندھن سے پراوز کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں