طاقتور شمسی طوفان کا آج زمین سے ٹکرانے کا امکان، بجلی ترسیل مواصلاتی نظام متاثر ہو سکتے ہیں

طاقتور شمسی طوفان کا آج زمین  سے ٹکرانے کا امکان، بجلی ترسیل  مواصلاتی نظام متاثر ہو سکتے ہیں

نئی دہلی(اے پی پی)یکم اکتوبر کو سورج پر اٹھنے والا شمسی طوفان آج جمعہ 4 اکتوبر کو زمین کے مختلف حصوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے ۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایکس کلاس سے تعلق رکھنے والے اس طاقتور جیو میگنیٹک طوفان کی ایکس 7.1 کے طور پر درجہ بندی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس نے ایک کورونل ماس انجیکشن (سی ایم ای ) کو جنم دیا ہے جو تقریباً 500 کلومیٹر فی سیکنڈ کی حیرت انگیز رفتار سے سفر کرتے ہوئے جمعہ کو زمین تک پہنچے گی۔اس شمسی طوفان کے اثرات 50 درجے عرض بلد کے قطبی خطوں میں سب سے زیادہ ہو سکتے ہیں جہاں بجلی کے نظام میں وولٹیج کی بے ضابطگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں