’’عشق مرشد‘‘کا گانا لکھا لیکن کریڈٹ نہیں ملا:جویریہ سعود

’’عشق مرشد‘‘کا گانا لکھا لیکن کریڈٹ نہیں ملا:جویریہ سعود

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مقبول ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کا گانا لکھا تھا لیکن اُنہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ میں نے کئی پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل ٹریک لکھے ہیں لیکن مجھے کبھی کسی کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ مجھے اپنے ہی دوستوں سے دھوکہ ملا، دوستوں کے دھوکے سے ہی انسان سیکھتا ہے اور مجھے اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں کہ مجھے میرے کام کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ میں نے مقبول ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ کا پہلا سیزن پروڈیوس کیا تھا جبکہ اس کا گانا بھی میں نے ہی لکھا تھا اور مقبولیت کی وجہ سے دوسرے سیزن میں بھی میرا لکھا گیا گانا شامل کیا گیا۔ بعد میں اس ڈرامے کے او ایس ٹی میں کچھ تبدیلی کرکے گانے کا کریڈٹ میرے بجائے کسی دوسرے فنکار کو دے دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں