گھر کے کارپٹ بچوں کے لیے خطرہ قرار

گھر کے کارپٹ بچوں کے لیے خطرہ قرار

برمنگھم(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ کارپٹ مائیکرو پلاسٹک کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور چھوٹے بچوں کو بالخصوص اس سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان کی تحقیق کے نتائج چھوٹے بچوں پر ان کے زیرِ تکمیل مدافعتی نظام کی وجہ سے اہم اثرات رکھتی ہے۔ لڑکوں کو یہ خطرات زیادہ لاحق ہیں کیوں کہ وہ تیزی سے سانس لیتے ہیں۔برمنگھم یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جن گھروں میں کارپٹ بچھے ہوئے ہوتے ہیں ان میں کارپٹ کے بغیر گھروں کے مقابلے میں مائیکرو پلاسٹک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔محققین نے بتایا کہ اندرونی فضاء میں موجود مائیکرو پلاسٹکس کے ان ذرات سے چھوٹے پچوں کو بڑوں کے مقابلے میں زیادہ خطرہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں