پاکستانی ٹیم ہوم کنڈیشنز پرجیتنے کا فارمولہ بھول چکی :محمدحفیظ

پاکستانی ٹیم ہوم کنڈیشنز پرجیتنے  کا فارمولہ بھول چکی :محمدحفیظ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانا اور ’جیتنے کا فارمولہ‘ بھول چکی ہے ۔۔۔

 بنگلادیش کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانا بھول چکا ہے کیونکہ طویل عرصے تک ہم نے یو اے ای کو بطور ہوم گراؤنڈ استعمال کیا۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت جیسے ممالک نے اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہیں کیونکہ وہ ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلتے آرہے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کیساتھ ایسا نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں