مثبت معاشی اشاریے ، اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند سطح پر بند

مثبت معاشی اشاریے ، اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند سطح پر بند

کراچی (آن لائن)مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار82900 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو کر82700پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔

،اس دوران سرمایہ کاروں کو 49ارب روپے کا منافع ہواجبکہ 46فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ ماہرین کے مطابق سی پی آئی افراط زر کی شرح میں کمی سمیت مثبت اشاریے کی وجہ سے مثبت رجحان دیکھا گیا جس نے مارکیٹ میں پالیسی ریٹ میں مزید کٹوتی کی توقعات کو بڑھا دیا جبکہ حکومت کی جانب سے ٹی بلز بائی بیک پروگرام شروع کرنے سے ایکوٹیز کی لیکوڈٹی کی صورتحال میں بہتری آنے کی توقعات پر بھی سرمایہ کاروں نے خریدار میں دلچسپی لی ۔جمعرات کو آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ ایچ بی ایل، بی اے ایف ایل، ایف ایف سی، ای ایف ای آر ٹی، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی ایس او سمیت ہیوی اسٹاک میں مثبت رحجان رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 754پوائنٹس کے اضافے سے 82721 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 49ارب روپے کا منافع ہو اجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 107کھرب82ارب روپے ہو گیا ۔ جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے 31 کروڑ 98 لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں