4 خواتین اور ایک کمسن لڑکے کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیا

 4 خواتین اور ایک کمسن لڑکے کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں 4 خواتین اور ایک کمسن لڑکے کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے چشتیہ چوک میں علی رضا کا پانچ سالہ بیٹا اذلان گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ملزم جون بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ڈھڈی والا فرزانہ بی بی کی سولہ سالہ بیٹی طیّبہ بی بی کو کام کے بہانے ورغلا کر نامعلوم مقام پر لیجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 240 ر ب کے رہائشی بشیر کی 25 سالہ بیٹی نسرین بی بی کو ملزم نعیم نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 122 گ ب میں ملزم عمر نے رفیق کی جواں سال بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 615 گ ب میں نوید نے ظہراں بی بی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں