روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ لڑکی سمیت 3 افراد ہلاک

روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ  لڑکی سمیت 3 افراد ہلاک

کیف (اے ایف پی) یوکرین نے کہا ہے کہ شمالی چرنیگیو کے سرحدی گاؤں میں روسی ڈرون حملے میں نوجوان لڑکی سمیت تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔

دوسری جانب  یوکرینی صدر ز یلنسکی نے نیٹو سربراہ مارک روٹے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا اتحادیوں کو روسی میزائلوں کو مار گرانے کی ضرورت پر قائل کرتے رہیں گے ۔ ہمیں احساس ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے وہ ابھی تیار نہیں ہیں جبکہ نیٹو سربراہ کا کہنا تھا یوکرین کی فتح کو یقینی بنانا ترجیح ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں