عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5فیصد اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل  کی قیمت میں 5فیصد اضافہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر بائیڈن کے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ ہو گیا ۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ تقریباً 5 فیصد بڑھ کر 76.81 ڈالر تک پہنچ گیا۔بائیڈن کا کہنا تھا امریکا اسرائیل کے ایرانی تیل کی صنعت پر حملے کے امکان پر بات چیت کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں