پاکستان کا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

پاکستان  کا  ویمنز  ٹی 20 ورلڈ کپ  میں  فاتحانہ  آغاز

شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اورپاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 11، سدرہ امین 12، عمائمہ سہیل 18 ، ندا ڈار 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 85رنزبناسکی ،سری لنکا کی جانب سے اودیشیکا، سوگنڈیکا کماری اور چماری اتھا پتھونے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرا یا۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے تھے ۔ ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی۔ سکاٹ لینڈ کی سارہ بریس 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ کپتان کیتھرین بریس اور ایلسا لسٹر 11، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ بنگلادیش کی طرف سے رتو مونی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں