بالی ووڈ خانز کے مقابلے ہمایوں سعید بہتر اداکار:ندیم بیگ

بالی ووڈ خانز کے مقابلے ہمایوں سعید بہتر اداکار:ندیم بیگ

لاہور(شوبزڈیسک)معروف فلمساز ندیم بیگ نے کہا ہے کہ فلم اسٹار ہمایوں سعید اپنی جسامت، شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان سے زیادہ بہتر اداکار ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان عفت عُمر نے ندیم بیگ سے پوچھا کہ کیا وہ ہمایوں سعید کے ساتھ ایکشن فلم کرنے والے ہیں؟ جس پر اُنہوں نے کہا کہ ہاں! میں اُن کے ساتھ ایکشن فلم کرنے والا ہوں۔فلمساز کا جواب سُن کر عفت عُمر نے کہا کہ اب مداح ہمایوں سعید کو بھی سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی طرح فِٹ اور ایکشن میں دیکھ سکیں گے ۔ندیم بیگ نے میزبان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ اگر میں سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کو نہیں جانتا ہوتا اور میرے سامنے تینوں بالی ووڈ خانز کے ساتھ ہمایوں سعید کو کھڑا کیا جاتا تو بطورِ فلمساز میں اپنی فلم کے لیے ہمایوں کو کاسٹ کرتا۔ ہمایوں سعید کی فٹنس، شخصیت، اداکاری اور جسامت، تینوں بالی ووڈ خانز سے زیادہ اچھی ہے، اسی لیے میرا انتخاب ہمایوں ہوتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں