پالیسی ریٹ جنوری 2025 تک 8 فیصد پرلانے کامطالبہ

 پالیسی ریٹ جنوری 2025 تک 8 فیصد پرلانے کامطالبہ

کراچی (آن لائن)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے 38 فیصد سے 6.9 فیصد تک گرنے پر فوری طور پر 500 بنیادی پوائنٹس کی کمی کی جانی چاہیے ۔

انہوں نے مزید تجویز دی کہ پالیسی ریٹ کو جنوری 2025 تک 8 فیصد تک لایا جائے ، کاروبار کی آسانی وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے ، کیونکہ اقتصادی اشاریے میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے ۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ جون 2023 اور ستمبر 2024 کے درمیان پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں کا موازنہ نمایاں اقتصادی بہتری کی نشاندہی کرتا ہے ، جو آئی ایم ایف کے پیکیج کی منظوری کا باعث بنی ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فعال کرنے کے لیے سنگل ڈیجٹ شرح سود اور توانائی کی ٹیرف میں کمی کی مزید کوششیں ضروری ہیں۔ اقتصادی اشاریے اور آئی ایم ایف کا پیکیج یہ مطالبہ کرنے کے لیے کافی ہیں کہ حکومت کو کاروبار دوست ماحول یقینی بنانا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں