کامران عطا اللہ امریکن بزنس کونسل پاکستان کے صدر منتخب
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)امریکن بزنس کونسل آف پاکستان (اے بی سی) نے 2024-26 کی مدت کے لیے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کردیا۔
ڈو پونٹ پاکستان آپریشنز پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او اور کنٹری منیجر کامران عطا اللہ خان کو امریکن بزنس کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ مونڈیلز پاکستان لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیع واحد کو سینئر نائب صدر ، الحمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرائیوٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تشنا میتی پٹیل کو نائب صدر منتخب کیا گیاہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میں ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر سید انیس احمد، سنچری کیپٹل لمیٹڈ کی ڈائریکٹر سیلینا اسد، کورٹیوا ایگری سائنس پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او طلال حکیم خواجہ، جیریز انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او اکرم ولی محمد، پیپسی کولا انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی سید خرم شاہ ودیگر شامل ہیں۔