ہاتھ سے بنے قالینوں کی نمائش کا آغاز،30ممالک شریک

ہاتھ سے بنے قالینوں کی نمائش کا آغاز،30ممالک شریک

لاہور(آئی این پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی دنیا میں پاکستان کی ثقافت کے طو رپر منفرد پہچان ہے ۔۔

وقت کے ساتھ انوویشن نا گزیر ہے اور اس کے ذریعے ہی برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے ، اس صنعت کی برآمدات تقریباً 59ملین ڈالر زکی سطح پر ہیں جو ناکافی ہے ، اس صنعت میں بہت پوٹینشنل ہے جسے بروئے کار لا کر برآمدات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے اور اس کیلئے ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں عالمی نمائش کے افتتاح کے بعد پاکستانی ہاتھ سے بنے قالین کی صنعت کے حوالے سے انٹر نیشنل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔تین روزہ عالمی نمائش میں 65اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں 30ممالک سے بڑی تعداد میں غیر ملکی خریدار شریک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں