اسٹاک مارکیٹ:رواں ہفتے تیزی، 86ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبور

 اسٹاک مارکیٹ:رواں ہفتے تیزی، 86ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبور

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی باراس ہفتے 86 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔ سعودی وفد کی آمد۔

، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس اور شرح سود میں متوقع بڑی کمی نے رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی بلندیوں کو پر پہنچادیا۔نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی باراس ہفتے 86ہزارپوائنٹس کاسنگ میل عبورکیا،100 انڈیکس پہلی مرتبہ 85 ہزار کی تاریخی سطح سے اوپر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتے بھر میں 1952 پوائنٹس بڑھکر 85483 پوائنٹس پر بند ہوا، اس ہفتے دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 86451 پوائنٹس رہی،ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 277 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 158 ارب روپے ہوگئی۔گزشتہ ہفتے آئی پی پیزمعاہدوں کی قبل از وقت منسوخی کامعاملہ مارکیٹ میں گرم رہا،آئی پی پیز کے معاملے کے سبب پاور سیکٹر اور مارکیٹ میں فروخت کا دبائو دیکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں