زرعی کیمیکل کمپنیاں چینی مارکیٹ میں شیئر بڑھانے کی خواہاں

زرعی کیمیکل کمپنیاں چینی مارکیٹ میں شیئر بڑھانے کی خواہاں

شنگھائی(آئی این پی )پاکستانی زرعی کیمیکل کمپنیاں چین میں مارکیٹ شیئر بڑھانے کی خواہاں ، رواں سال پاکستان کی زرعی کیمیکلز مارکیٹ کا حجم 345.59ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ۔

گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں ہونے والی اے سی ای2024 نمائش میں وی گرو گروپ پاکستان کے ڈائریکٹر امپورٹس بلال امتیاز نے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں آکر چین کی پھلتی پھولتی مارکیٹ میں اپنے زرعی کیمیکلز اور بیجوں کی نمائش پر پرجوش ہیں۔ 600 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے ایکسپو نے دو دن میں 40ہزار سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا ، یہ صنعت کے تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق رواں سال بلال امتیاز نے ممکنہ چینی شراکت داروں اور صارفین کو کلوروتھانیل، میٹاکسیل، کلوروفلوزون اور کلورنٹرانالیپرول سمیت متعدد مصنوعات پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں