مرکنٹائل ایکسچینج میں 41ارب کے 31323سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 41ارب کے 31323سودے

کراچی (بزنس ڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں 41ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے۔

 مطابق سودوں کی مجموعی تعداد31323رہی ۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت22.683ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت5.055ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.635 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 3.743 ارب روپے اورپلاٹینم کے سودوں کی 2.699ارب روپے  ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں