ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں9.3فیصداضافہ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں9.3فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد ات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر9.3فیصد اور۔

ستمبرمیں ماہانہ بنیاد پر17.3فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.520 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.3فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.134 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.605ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست کے مقابلے میں 2.4فیصدکم اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 17.6 فیصد زیادہ ہے ۔ اگست میں ٹیکسٹال مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.644 ارب ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 1.364 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں