اکتوبر میں افراط زر اور شرح سود میں مزید کمی متوقع

اکتوبر میں افراط زر اور شرح سود میں مزید کمی متوقع

کراچی (بزنس ڈیسک)ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان اکتوبر میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے لیکن ماہانہ بنیادوں پر اس میں معمولی اضافے کی توقع ہے ۔

 بروکریج ہاؤس نے کہا کہ اکتوبر 2024 کیلئے پاکستان کا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) سالانہ 6.5 سے 7.0 فیصد (+0.9 فیصد ایم او ایم)رہنے کی توقع ہے ، جس سے مالی سال 24 کے چوتھے ماہ میں 28.5 فیصد کے مقابلے میں 4 ماہ کی اوسط 8.6 فیصد ہوجائے گی۔پاکستان میں افراط زر خاص طور پر حالیہ برسوں میں ایک اہم اور مستقل معاشی چیلنج رہا ہے ۔ گزشتہ سال مئی میں سی پی آئی افراط زر کی شرح 38 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ تاہم، اس کے بعد سے یہ نیچے کی طرف جا رہی ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2024 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ کی بنیاد پر 6.9 فیصد رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں