اشیاخوراک کی برآمدات 26فیصد بڑھ گئیں

 اشیاخوراک کی برآمدات  26فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد (اے پی پی)ملک سے اشیا خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیاخوراک کی برآمدات سے ملک کو 1.617 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاخوراک کی برآمدات سے ملک کو 1.279 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں