چند سیکنڈ میں دماغی بیماری کی تشخیص کرنیوالا ٹیسٹ

چند سیکنڈ میں دماغی بیماری کی تشخیص کرنیوالا ٹیسٹ

ساؤتھمپٹن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے ایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے جو لیزر کو استعمال کرتے ہوئے چند سیکنڈ میں ڈیمینشیا کی مختلف اقسام کی تشخیص کر سکتا ہے۔

برطانوی محققین کے مطابق ڈیمینشیا کے مرض کی تشخیص ہونے میں دو برس تک کا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن یہ لیزر پر مبنی تکنیک موجودہ ٹیسٹ سے سستی ہیں اور چند سیکنڈ کے اندر نتیجہ فراہم کر سکتی ہیں۔یونیورسٹی ہاسپٹل ساؤتھمپٹن (یو ایچ ایس) اور یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے ماہرین ایک تحقیق کر رہے ہیں جس میں خون یا ریڑھ کی ہڈی کا پانی جیسے جسم کے مواد کا لیزر کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ بیماری کی ابتداء میں موجود افراد کی شناخت کی جا سکے ،محققین نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ میں الزائمر بیماری کی تشخیص کی اوسط شرح 93 فی صد سے زیادہ دیکھی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں