چینی صدر کی فوج کوجنگی تیاریاں بڑھانے کی ہدایت

چینی صدر کی فوج کوجنگی تیاریاں بڑھانے کی ہدایت

شنگھائی(اے ایف پی)چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے ارد گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے انعقاد کے بعد عسکری قیادت کو جنگ کیلئے تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی۔

 ‘اے ایف پی’نے چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شی جن پنگ نے فوجیوں کو ہدایت پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس کی بریگیڈ کے دورے کے دوران دی۔چینی صدر نے کہا فوج کے پاس مضبوط جنگی صلاحیتیں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت اور جنگ کی تیاری کے لیے جامع حکمت عملی ہونی چاہیے ۔ فوج کو اپنے   تزویراتی دفاع اور جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا تائیوان کو بیجنگ کے کنٹرول میں لانے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے ۔یاد رہے چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ، بیجنگ نے حالیہ برسوں میں خود مختار جزیرے کے ارد گرد فوجی قوت میں اضافہ کیا ہے ۔گزشتہ پیر کو تائیوان کے ارد گرد لڑاکا طیاروں، ڈرونز، جنگی جہازوں اور کوسٹ گارڈ نے جنگی مشقوں میں حصہ لیا تھا جس پر عالمی برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں