18 سالہ نوجوان اغواء

18 سالہ نوجوان اغواء

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بٹالہ کالونی کے علاقے سے 18سالہ نوجوان کو مبینہ طورپر اغواء کرلیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے پیپلزکالونی نمبر 2 کے رہائشی عبدالستار نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 18 سالہ بیٹا فیضان گھرسے سنوکر کلب میں گیم کھیلنے گیا تھا جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں