راست :20ٹریلین روپے مالیت کے لین دین کی حدپار

 راست :20ٹریلین روپے مالیت کے لین دین کی حدپار

کراچی(آئی این پی)اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام راست نے 20ٹریلین روپے مالیت کے لین دین کی حدپارکر لی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ راست کے تحت 892ملین ٹرانزیکشز کے زریعہ 20ٹریلین روپے کی ادائیگی ہوچکی ہے ۔ آخری ایک ٹریلین روپے کالین دین صرف 16یوم میں ہوا ہے ۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہاکہ اس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کوآسان اورقابل رسائی بنانے کے اسٹیٹ بینک کے عزم کی عکاسی ہورہی ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینک صارفین کو ایک ارب سے زائد روپے کا ریلیف فراہم کیا۔ بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 18,836 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو ایک ارب چھ کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو روز بروز بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچنے کے لیے بینک صارفین ذاتی اور مالی معلومات کسی شخص پر ظاہر نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں