ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،سونا 900روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،سونا 900روپے مہنگا

کراچی(آئی این پی)بڑھتی طلب کے باوجود گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر قابو میں رہا، انٹربینک ریٹ میں اتار چڑھا کے بعد اگرچہ معمولی نوعیت کی کمی ہوئی لیکن اوپن مارکیٹ ریٹ میں قابل ذکر کمی واقع ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 02پیسے گھٹ کر 277.61روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 32پیسے کی کمی سے 279.13روپے ہوگئی۔برطانوی پانڈ کے انٹربینک ریٹ 78پیسے کی کمی سے 362.27روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پانڈ کی قدر 56پیسے کی کمی سے 363.65روپے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بلندی کی نئی سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے ۔ملک میں فی تولے قیمت میں 900 روپے کے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔ مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2721 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں