سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی

 سب سے اہم فرسٹ کلاس  ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کردیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہونا تھا۔۔

تاہم اب تک اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں ہوسکیں، جس کے باعث آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے اور ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹ اس حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے ۔قائد اعظم ٹرافی میں ریجنل ٹیموں نے شرکت کرنا تھی اور مختلف ریجنز کے کھلاڑی اس کی تیاریوں میں مصروف تھے ، تاہم اب تک حتمی ٹیمیں سامنے آئیں نہ شیڈول طے پایا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہو۔ 

 

اس سے قبل انڈر 19 ٹورنامنٹ بھی شروع ہونے کے بعد پہلے روز ہی روک دیا گیا تھا اور اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں