دورۂ آسٹریلیا: فخرزمان کا انتخاب دشوار نظر آنے لگا

دورۂ آسٹریلیا: فخرزمان  کا انتخاب دشوار نظر آنے لگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فخرزمان کا دورۂ آسٹریلیا کے لیے انتخاب دشوار نظر آنے لگا، گھٹنے میں مسائل کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں فخر کا انتخاب مشکل ہوگا، وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے طویل سفر کرکے واپس آتے ہی انہیں 8 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑ کا ٹاسک دیا گیا جسے وہ پورا نہیں کرپائے ۔قریبی ذرائع کے مطابق فخر کو گھنٹے میں مسئلہ ہے ، وہ میچ کھیلنے کے لیے فٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔

، البتہ گھٹنے پر اضافی بوجھ ڈالنے سے سنگین انجری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں