ڈرون بنانے والی چینی کمپنی کا امریکی محکمہ دفاع کیخلاف مقدمہ

ڈرون بنانے والی چینی کمپنی کا امریکی محکمہ دفاع کیخلاف مقدمہ

شنگھائی(اے ایف پی)چینی ڈرون بنانے والی کمپنی ڈی جے آئی نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے کمپنی کو غلطی سے چینی فوجی کمپنی کی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے جس کی وجہ سے ڈی جے آئی نے 18اکتوبر کو امریکی محکمہ دفاع کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔

کمپنی نے کہا کہ اس نے ڈی او ڈی کے ساتھ 16ماہ سے زیادہ عرصے تک معاملات طے کرنے کی کوشش کی ،اب وفاقی عدالت سے ریلیف حاصل کرنے کے علاوہ کوئی  چارہ نہیں تھا۔یاد رہے پینٹاگون نے ڈی جے آئی کو 2022 میں چینی فوج سے منسلک کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں