مقبوضہ کشمیر:محاصرے ، تلاشی کی کارروائیاں ،2نوجوان گرفتار

مقبوضہ کشمیر:محاصرے ، تلاشی  کی کارروائیاں ،2نوجوان گرفتار

سرینگر(اے پی پی)بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں مزید 2نوجوان گرفتار کر لئے ۔کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ۔

پولیس نے نوجوانوں  کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس نے ان سے ایک پستول اور تین دستی بم برآمد کرنے کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے ، اس حقیقت کوبھارت کا کوئی دعویٰ تبدیل نہیں کرسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں