چیمپئنز ٹرافی : بھارتی ٹیم کیلئے ایک اور آپشن تجویز

چیمپئنز ٹرافی : بھارتی  ٹیم  کیلئے  ایک  اور  آپشن  تجویز

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے دو وینیوز کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے ایک اور آپشن سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو پاکستان میں میچ کھیل کر وطن واپس جانے کی بھی آفر کی ہے ، میچ کھیلنے کے بعد چندی گڑھ یا نئی دہلی ٹریول کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔پاکستان میں میچ کھیلنے کے بعد بھارتی ٹیم اگر چاہے تو ان شہروں میں سے کسی ایک میں قیام کرے ، رہائش کے لیے دہلی یا چندی گڑھ رہنے کا آپشن سکیورٹی خدشات کے باعث دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کو ممکن بنانے کے لیے آپشن کھلے رکھے ہیں۔بھارتی حکومت یا بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کا تاحال اعلان نہیں کیا۔اس سے قبل بھارت کے میچز ایک کے بجائے دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آ چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں