بھارت:جعلی سٹیٹ بینک بنا کر شہریوں کو لوٹ لیا

بھارت:جعلی سٹیٹ بینک بنا کر شہریوں کو لوٹ لیا

چھتیس گڑھ(نیٹ نیوز)بھارت میں کچھ فراڈیے ملک کے سب سے بڑے بینک، سٹیٹ بینک آف انڈیا کی جعلی برانچ بنا کر 10 دنوں تک شہریوں کو جھانسہ دینے میں کامیاب ہوگئے۔

فراڈیوں نے جعلی سٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ بنا کر لوگوں کو مستحکم ملازمتیں دینے کے بہانے ان سے بھاری رقوم ہتھیائی۔ی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک گاؤں چھاپورہ کے بہت سے لوگوں نے اسے ایک مستحکم اور اچھی تنخواہ والی نوکری کے امکان کے طور پر دیکھا۔ 25 سالہ پنٹو دھروے ان چھ لوگوں میں سے ایک تھا جو ایس بی آئی کی نئی کھلی برانچ میں بطور کیشیئر ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اوراس نے 580,000 روپے ($6,900) فراڈیوں کو ادا کیے اوربعدمیں پتہ چلاکہ وہ لٹ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں