بی ایم ای مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،بلوچستان میں کان کنی منصوبوں پر غور

بی ایم ای مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،بلوچستان میں کان کنی منصوبوں پر غور

کوئٹہ (پ ر) بولان مائننگ انٹرپرائزز(بی ایم ای)کی انتظامی کمیٹی کا 49واں سالانہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

جس میں جوائنٹ وینچر (جے وی) پارٹنرز،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی پی ایل کے ایم ڈی اور سی ای او عمران عباسی نے سینئر پی پی ایل حکام کے ہمراہ شرکت کی جبکہ حکومت بلوچستان کی نمائندگی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سیدال خان لونی، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز اور بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ کے سی ای او نے کی۔دورانِ گفتگو آپریشنل کارکردگی کوبہتر بنانے اور بی ایم ای کے لئے پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔مشترکہ شراکت داروں نے وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے ،بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور بی ایم ای کے کان کنی کے منصوبوں کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکمت پر غور کیا گیا۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں