ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں40فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر50ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو40فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر36ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ ستمبرمیں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 17ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 12فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ سال ستمبرمیں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر12ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اگست کے مقابلے میں ستمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر24فیصد اضافہ ہوا ۔ اگست میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 14ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں بڑھ کر17ملین ڈالر ہو گیا ۔