مرکنٹائل ایکسچینج میں 31ارب روپے کے سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 31 ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 29173رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت18.031ارب روپے رہی جب کہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.962 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.605ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت2.375ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.798 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی 1.167بلین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت342.640 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 206.770 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت153.499 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 109.781 ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔