درجہ حرارت میں اضافے سے کپاس کی فصل شدیدمتاثر

درجہ حرارت میں اضافے سے کپاس کی فصل شدیدمتاثر

کراچی(آئی این پی )مقامی کاٹن بیلٹس میں درجہ حرارت میں غیر متوقع اضافے کے باعث کپاس کی فصل ایک بار پھر متاثر ہونے اور بعض کاٹن زونز میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کے خدشات پیدا ہوگئے ۔

 چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ چند سال سے پاکستان میں کپاس کی فصل غیر متوقع منفی موسمی اثرات کے باعث متاثر ہو رہی ہے جس میں شدید بارشیں اور درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ شامل ہے ،ان عوامل کے باعث کپاس کی مجموعی پیداوار گھٹنے کے ساتھ روئی اور بیج کا معیار بھی متاثر ہے جس سے درآمدی سرگرمیاں بڑھ ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ کے بڑے کاٹن زونز میں پچھلے چند روز سے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ان میں سے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 35/36ڈگری سے بڑھ سے 40ڈگری سے زائد ہونے سے کپاس کی فصل متاثر ہو رہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کئی پاکستانی ٹیکسٹائل ملز نے اپنا پیداواری عمل معطل کرنے یا کم کرنے کے فیصلے کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں