گالف کورس میں گم انگوٹھی 54 برس بعد مل گئی

گالف کورس میں گم انگوٹھی 54 برس بعد مل گئی

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شخص کو پینسلوینیا گالف کورس میں گم ہونے والی اپنی نیول اکیڈمی کی انگوٹھی 54 برس بعد مل گئی۔

82 سالہ ڈیوڈ لورینزو کا کہنا تھا کہ ان کی 1964 کی کلاس رنگ پٹسبرگ کے قریب واقع یونین ٹاؤن کنٹری میں اس وقت کھوئی تھی جب وہ اپنے والد کے ساتھ گالف کھیل رہے تھے ۔70 سالہ مائیکل زینرٹ حال ہی میں اس کلب میں گالف کھیل رہے تھے جب انہیں مٹی میں ایک چیز چمکتی ہوئی دِکھی، یہ چیز حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد سامنے آئی تھی۔مائیکل زینرٹ نے بتایا کہ انہوں نے جب یہ چمکتی ہوئی چیز دیکھی تو سوچا کہ یہ کوئی کین کا ٹیب ہے ۔ اس خیال سے کہ کوئی اس پر پیر نہ رکھ دے جب اس شے کو باہر نکالا تو دیکھا کہ یہ ایک انگوٹھی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں