نیشنل پارک میں لاپتہ امریکی شہری ایک ماہ بعد مِل گیا

 نیشنل پارک میں لاپتہ امریکی شہری ایک ماہ بعد مِل گیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شہری ریاست واشنگٹن کے وسیع نینشل پارک میں اس وقت کھو گیا جب وہ وہاں دوڑ کی غرض سے آیا تھا اور پورے ایک مہینے تک گمشدہ رہا۔۔۔

31 سالہ رابرٹ شاک نے اپنے کتے اور محدود سامان کے ساتھ ایک چھوٹے بیگ کے ساتھ واشنگٹن کے نارتھ کاسکیڈز نیشنل پارک میں دوڑ شروع کی لیکن سالوں میں دورہ نہ کرنے اور صرف ایک پرانے نقشے سے لیس ہونے کے بعد وہ اپنا راستہ بھول گئے ،رابرٹ کی نیشنل پارک میں گمشدگی نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کو جنم دیا جس میں خاندان کے افراد، دوستوں اور حکام سبھی شامل تھے تاہم 30 دن کی سخت تلاش کے بعد پیسیفک نارتھ ویسٹ ٹریل ایسوسی ایشن کے عملے نے رابرٹ کو زندہ پالیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں