لاہور اور اسلام آباد میں مردوں کا غلبہ نمایاں :عائشہ طور
کراچی(شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے ایک پوڈ کاسٹ میں کراچی اور دیگر شہروں میں مردوں کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے مسائل جیسے بجلی، پانی اور چوری چکاری ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں کراچی کے لوگ پسند ہیں۔
کراچی کے مرد حضرات اگرچہ سڑکوں پر خواتین کو ایک بار دیکھتے ہیں، لیکن فوری طور پر اپنی راہ لے لیتے ہیں اور دوبارہ تنگ نہیں کرتے۔ کراچی کے لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ خواتین کے لیے مسائل کھڑے کریں۔ عائشہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں اترتے ہی ثقافتی فرق واضح طور پر محسوس ہوتا ہے اور انہیں کراچی اس لحاظ سے زیادہ بہتر لگتا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں مردوں کا غلبہ نمایاں نظر آتا ہے جبکہ کراچی میں صورتحال مختلف ہے۔