آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کردیا

آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک)سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کردیا۔آرامکونے پاکستان میں 1200فیول ریٹیل آؤٹ لیٹس کی حامل بڑی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان (گو)میں 40فیصد حصص حاصل کئے تھے ۔

آرامکو دنیا کی بڑی مربوط توانائی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ گوکے ساتھ آرامکو کی شراکت داری سے پاکستان میں اعلیٰ معیار کا فیول دستیاب ہونے کے ساتھ صارف کے تجربے میں بھی اضافہ کی توقع ہے ۔ آرامکو برانڈ کے پٹرول پمپ سے پروفورسبرانڈڈ پریمیم فیول، اعلیٰ معیار کے ویلولین لبریکینٹس، پیشہ ورانہ ایکسپریس کیئر آٹو سروسز فراہم کیا جائیگا۔ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز آرامکو یاسر ایم مفتی نے کہاکہ پاکستان میں پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح آرامکو کے ڈاؤن اسٹریم کی ترقی کی داستان میں ایک اور سنگ میل ہے ۔اعلیٰ کارکردگی، جدت اورکمیونٹی پارٹنرشپ کی ہماری اقدار ہمارے کاروبار کا لازمی جزو ہے ۔سی ای اوگو خالدریاض نے کہا کہ آرامکو کے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح اعلیٰ معیار کی خدمات اور جدت کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے ۔ آرمکو کے ساتھ مل کرہم پاکستان میں ریٹیل فیول کے منظرنامے کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالنے ، معیار، خدمت اور صارف کے اطمینان کیلئے نئے معیارات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں آرامکو کے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح آرامکو کے برانڈ کی آنے والے سالوں میں GOکے وسیع نیٹ ورک میں توسیع کاآغاز ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں