قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر کے گھٹنے کی سرجری ہوگئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر کی لاہور میں گھٹنے کی سرجری ہوگئی۔ سکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی ڈاکٹر کامران بٹ نے مقامی اسپتال میں ان کا آپریشن کیا۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی پلیئر کا گھٹنہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ابوبکرنے کہاکہ آپریشن کی کامیابی پر بہت خوش اور پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں۔ ری ہیب کے لیے آسٹریلیا جانے کا پلان ہے ۔ ادھر صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ابوبکر کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ وہ پاکستان کا فخر ہے ، اسے جلد میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔