سپین :طوفانی بارشیں سیلاب ، 98ہلاک،کئی لاپتا
میڈرڈ (اے ایف پی)سپین میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں کم از کم98افراد ہلاک،کئی لا پتا ہو گئے ۔
بدھ کے روز سپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ۔مقامی حکام کا کہنا تھا ہلاک افراد کی تعداد کے بارے میں حتمی اعداد و شمار بتانا قبل از وقت ہے ۔بارشوں کے باعث گھر اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئے ۔دوسری جانب وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے مہلک سیلاب کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔