کم وقت میں رنگوں کی بنیاد پر چاکلیٹس کی چھانٹی کا نیا عالمی ریکارڈ

کم وقت میں رنگوں کی بنیاد پر چاکلیٹس کی چھانٹی کا نیا عالمی ریکارڈ

واشنگٹن(نیٹ نیوز)آئیڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش نے 57.78 سیکنڈ میں 17.6 اونس مونگ پھلی والے M&M چاکلیٹ کو رنگ کے لحاظ سے چھانٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

 ڈیوڈ رش، جن کے پاس سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازات ہیں، نے پہلے M&M کو رنگوں کی بنیاد پر چھانٹنے کا ریکارڈ 1 منٹ اور 14 سیکنڈ میں قائم کیا تھا لیکن بعد میں اس کا ٹائٹل ایک دوسرے شخص نے لے لیا۔رش نے کہا کہ میرا ریکارڈ بنانے کا یہ سفر مزاحیہ رکاوٹوں سے بھرا ہوا تھا جیسے کہ میری بیٹی M&Ms کو پانی میں ڈال دے یا میرے بیٹے M&Ms غائب کر دیں جس کی وجہ سے اسٹور کے متعدد چکر لگانے پڑتے ۔ لیکن میں نے ثابت قدم رہا ۔رش نے 57.78 سیکنڈ میں 17.6 آونس Peanut M&M کو چھانٹ کر ریکارڈ پر دوبارہ قبضہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں