دنیا کی موٹی ترین بلی Crumbsمرگئی
ماسکو(نیٹ نیوز)دنیا کی موٹی ترین بلی جس کا نام Crumbs تھا، حال ہی میں انتقال کرگئی۔ رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے موٹی بلی کرمبس فیٹ کیٹس کے کلب میں شامل ہونے کے ہفتوں بعد ہی انتقال کرگئی۔
روسی بلی نے اس وقت وائرل شہرت حاصل کی جب اسے روسی ہسپتال کے تہہ خانے سے بچانے کے بعد اسے وزن کم کرنے کے پروگرام میں شامل کیا گیا۔اس کی پرورش سکریپ، بسکٹ اور سوپ کی خوراک پر ہوئی جس کی وجہ سے اس کا وزن 38 پاؤنڈ (تقریباً 17 کلوگرام) ہو گیا۔ تاہم بلی کی زندگی اس وقت مختصر ہوگئی جب اسے اچانک سانس لینے میں دشواری پیدا ہوئی اور چند دنوں قبل اس کی موت واقع ہوئی۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ بلی کی کھال کی تہہ اتنی موٹی ہوگئی تھی کہ اندرونی اعضا میں کینسر اور ٹیومر کی شناخت نہ ہوسکی۔